گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے کینٹ ایگلز کو 4 رنز سے شکست دیدی
لاہور (کامرس رپورٹر)گولڈن سٹار کر کٹ کلب نے کینٹ ایگلز کر کٹ کلب چار رنز سے شکست دے دی۔ گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے 253 رنز بنائے اور اس کے پانچ کھلاڑی آﺅٹ ہوئے۔ جہاں داد خان نے آٹھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 118رنز بنائے۔ کینٹ ایگلز کی ٹیم 249 رنز بنا کر آﺅٹ ہو گئی۔