• news

وفاقی وزیر قمر زمان کائرہ نے ریڈیو پاکستان ایف ایم 101 کے نئے سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا

لاہور (کلچرل رپورٹر) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات قمر زمان کائرہ نے ریڈیو پاکستان کے ایف ایم 101کے نئے سٹوڈیو کا افتتاح کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریڈیو پاکستان پورے ملک کی آواز ہے اور یہ آواز وہاں تک جاتی ہے جہاں ٹی وی موجود نہیں۔ ریڈیو پاکستان دور دراز کے دیہات میں رہنے والوں کو تفریح کی آسان سہولت مہیا کر رہا ہے ۔ ریڈیو کا کردار آج کے دور میں کلیدی ہے۔ اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔ موجودہ مشکل حالات کے باوجود کوشش کریں گے کہ ریڈیو پاکستان کو وسائل فراہم کرتے رہیں۔

ای پیپر-دی نیشن