• news

کسی کو جلسے یا احتجاج سے نہیں روکا‘ طاہر القادری کو ناکامی کا خوف ہے : ترجمان پنجاب حکومت

لاہور (خبرنگار) ترجمان پنجاب حکومت سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے مسلم لیگ (ن) کی پنجاب حکومت نے کسی سےاسی جماعت کو جلسے اور احتجاج کرنے سے نہیں روکا اور گذشتہ 5 برسوں کے دوران مخالف سیاسی جماعتوں نے پنجاب میں جی بھر کر جلسے، جلوس اور ریلیاں نکالی ہیں۔ پنجاب حکومت نے ہر جلسے اور رےلی کو تحفظ فراہم کےا ہے اور اپنے اس فرض سے کبھی رو گردانی نہےں کی۔ انہوں نے طاہر القادری کے اس الزام کو ےکسر مسترد کردےا کہ پنجاب حکومت لانگ مارچ روکنے کے لےے گاڑےوں کو بند کررہی ہے۔ انہوں نے کہا طاہر القادری صرف ناکامی کے خوف سے اس طرح کے الزامات لگار ہے ہےں اور انہوں نے 23دسمبر کے جلسے سے لے کر اب تک جتنے پےنترے بدلے ہےں ان کی وجہ سے تحرےک منھاج القرآن کے اپنے کارکن بھی حےرت مےں مبتلا ہےں۔ انہوں نے کہا طاہر القادری اسی انداز مےں پنجاب حکومت پر الزامات لگا رہے ہےں جےسے کوئی الےکشن مےں ہارنے والا امےدوار دھاندلی کے الزامات لگاتا ہے۔ انہوں نے کہا مسلم لےگ (ن) کا 5سالہ دورحکومت اس امرکا گواہ ہے پنجاب مےں اےسی جماعتوں نے بھی جلسے کر کے پنجاب حکومت کے حفاظتی انتظامات پر شکرےہ ادا کےا جن کا پنجاب مےں وجود ہی نہےں۔ ابھی چند دن پہلے 23دسمبر کو طاہر القادری نے لاہور مےں جلسہ کےا تھاجس کی سکےورٹی کے تمام انتظامات پنجاب حکومت نے ہی کےے تھے۔ پنجاب کے ہر کھمبے اور درخت پر اب بھی طاہر القادری کی تصوےریں اور فلےکس آوےزاں ہے جو اس بات کی گواہی دے رہے ہےں کہ پنجاب حکومت طاہر القادری سمےت کسی جماعت کو جلسے، رےلی ےا احتجاج سے روکنے پر ےقےن نہےں رکھتی۔

ای پیپر-دی نیشن