• news

اہلسنت والجماعت کا 11جنوری کو کراچی سے اسلام آباد تک لانگ مارچ موخر

لاہور + کراچی (خصوصی نامہ نگار + نیوز رپورٹر) اہلسنت والجماعت نے11 جنوری کو ہونے والے تحفظ اہلسنت لانگ مارچ کو غیر معینہ مدت کیلئے موخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اہلسنت والجماعت کے مرکزی قائدین نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ11 جنوری کو صبح10 بجے سے شام5 بجے تک تحفظ اہلسنت کانفرنس منعقد کی جائے گی۔ جس سے علامہ محمد احمد لدھیانوی خطاب اور آئندہ کا لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ کانفرنس کے مقام کا اعلان پیر کو ہوگا۔ علامہ محمد احمد لدھیانوی نے کہا ہے کہ چونکہ ملک اس وقت نازک ترین حالات سے گزر رہا ہے ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ کا اعلان ایک عجوبہ سا لگتا ہے۔

ای پیپر-دی نیشن