• news

سعید اجمل نے کیریئر میں دوسری مرتبہ 5 وکٹیں حاصل کیں


دہلی (سپورٹس رپورٹر) سعید اجمل نے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میں دوسری مرتبہ اننگز میں پانچ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ اجمل نے آخری ایک روزہ میچ میں 24 رنز کے عوض 5کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ اس سے قبل قومی سپن باولر نے ابوظہبی میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں پانچ شکار کئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن