• news

آسٹریلیا نے سری لنکا کو آخری ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر دی


 سڈنی (نیوز ایجنسیاں) آسٹریلیا نے سری لنکا کو تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز کلین سویپ کر لی۔ آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف مسلسل چوتھی سیریز اپنے نام کی ہے۔ سری لنکا نے دوسری ادھوری اننگز 225 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر شروع کی تو پوری ٹیم 278 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی۔ جیکسن برڈ اور مچل جونسن نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں۔ میزبان ٹیم کو جیت کے لئے 141 رنز کا ہدف ملا جو اس نے 5 وکٹوں پر حاصل کرکے سیریز کلین سویپ کر لی ، اپنا آخری ٹیسٹ کھیلنے والے مائیکل ہسی 27 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔ مائیکل کلارک کو سیریز اور جیکسن برڈ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔ ٹیسٹ کیرئر کا آخری میچ کھیلنے والے مائیکل ہنسی کو شاندار استقبال اور الوداعیہ پیش کیا گیا۔ میچ کے اختتام پر مائیکل ہسی نے کہا کہ یہ انکے کیرئر کا اس سے زیادہ شاندار اختتام نہیں ہو سکتا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن