• news

ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں: شاہد آفریدی


کراچی (خصوصی رپورٹ) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راﺅنڈر شاہد آفریدی نے بھارت کیخلاف قومی ٹیم کی شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرین شرٹس نے بھارت کو تمام شعبوں میں آﺅٹ کلاس کر دیا۔ امت کی رپورٹ کے مطابق آفریدی کا کہنا تھا کہ ابھی ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں۔ انہوں نے ایسی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ کرکٹ سے جنون کی حد تک محبت ہے، چھوڑنے کا ارادہ نہیں۔ فارم میں واپس آنے کیلئے سخت محنت کر رہا ہوں اور جلد قومی ٹیم کا حصہ ہونگا۔

ای پیپر-دی نیشن