طاہر القادری کا لانگ مارچ اور سکیورٹی خدشات، غیرملکی سفارتکار بھی پریشان
اسلام آباد (ثناءنیوز) تحرےک منہاج القران کے سربراہ طاہر القادری کے لانگ مارچ اور سکےورٹی خدشات کے باعث غےرملکی سفارتکار بھی پرےشان ہوگئے اور انہوں نے اسلام آباد کے اندر اپنے تحفظ کے حوالے سے سکیورٹی خدشات کا اظہار کرتے ہوئے حکومتی اداروں سے رابطے کئے ہےں۔ ذرائع نے بتاےا ہے کہ اسلام آباد کی طرف 14جنوری کو لانگ مارچ کے اعلان نے ملک مےں سےاسی صورتحال کو نےا رخ دےدےا ہے۔ کئی سےاسی رہنما لانگ مارچ کی حماےت اور مخالفت کر رہے ہےں۔ایک رپورٹ کے مطابق دوسری طرف حکومتی سطح پر لانگ مار چ کا خےرمقدم کرنے کےساتھ ساتھ سکیورٹی خدشات کا بھی اظہار کےا گےا ہے اور وفاقی وزےرداخلہ رحمن ملک نے گذشتہ روز واضح طور پرکہا کہ لانگ مارچ پر خودکش حملے کا خدشہ ہے۔ اس ساری صورتحال سے اسلام آباد مےں غےرملکی سفارتکار بھی پرےشان ہوگئے ہےں۔ذرائع نے بتاےا کہ غےرملکی سفارتکاروں نے سکےورٹی کےلئے حکومتی اداروں اور انتظامےہ سے رابطے کئے ہےں اور ان سے سکیورٹی انتظامات کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کی درخواست کی ہے۔