بچیانہ: مردہ بکری کا گوشت فروخت کرتے 2قصاب گرفتار
بچیانہ (نامہ نگار) پولیس چوکی بچیانہ نے دو قصابوں صابر اور خضر کو مردہ بکری کا گوشت فروخت کرنے کے الزام میں حراست میں لے لیا ہے تاہم ڈاکٹر شفاخانہ حیوانات کی چھٹی پر چلے جانے کے باعث گوشت کا میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ملنے پر تاحال مقدمہ درج نہیں ہوا ہے۔ عوامی کمیٹی بچیانہ کے چیئرمین میاں رشید احمد، سوشل یوتھ آرگنائزیشن کے مرکزی عہدیدار ملک غلام مجتبیٰ اور اہل بچیانہ نے ملزمان کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ مردہ گوشت کا بیشتر حصہ ریلوے چوک بچیانہ میں سینکڑوں شہریوں کی موجودگی میں نذر آتش کر دیا گیا۔