سندھ کاز ہے کارڈ نہیں، پیپلز پارٹی کا جذباتی ووٹ بنک ختم ہو چکا: سندھی دانشور
اسلام آباد (آئی این پی) سندھی دانشوروں نے کہا ہے سندھ کاز ہے کارڈ نہیں‘ سندھ میں پیپلز پارٹی کا جذباتی ووٹ بنک ختم ہو چکا ہے ‘ اب تو پی پی پی کے وزراءاپنے حلقوں میں نہیں جا سکتے‘ سندھ پاکستان کا ویتنام ہے جہاں شہروں میں فاشسٹوں کا اور دیہات پر جاگیردار اشرافیہ کا قبضہ ہے۔اتوار کو یہاں سندھ گریجویٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ”سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2012 ایک تنازعہ“ پر منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے معروف سندھی دانشور فضل اللہ قریشی نے کہا پیپلز پارٹی نے سندھ لوکل گورنمنٹ آرڈیننس رات کے اندھیرے میں جاری کر وا کر اپنے منشور سے غداری کی۔ جامی چانڈیو، سرور باری ،نصیر میمن اور سندھی اکیڈمی کے چیئرمین نور الحمد میمن نے بھی خطاب کیا۔ مقامی دانشور‘ مصنفین اور طلباءکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔