• news

ہر ڈرون حملے اور انقلاب کا ہدف مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے: مشاہد اللہ

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینیٹر مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام، ملک کی عدلیہ اور سول سوسائٹی جمہوری نظام کے محافظ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہر ڈرون حملے اور انقلاب کا ہدف مسلم لیگ (ن) کو اقتدار میں آنے سے روکنا ہے۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عوام غیرملکی انقلابیوں کی حقیقت جانتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حقیقی انقلابی کو ہر روز قسمیں کھا کر اپنی سچائی کا یقین دلانے کی ضرورت نہیں ہوا کرتی۔ آج جو لوگ انقلاب کے دست بازو بن کرتحریر چوک بنانے کی باتیں کر رہے ہیں وہ اپنی سیاست کے آغاز سے آج تک ہر آمر کے ساتھ رہے ہیں۔ مسلم لیگ (ن) عوام اور میڈیا کی مدد سے انکی عام انتخابات کی راہ میں روڑے اٹکانے کی ہر سازش کو ناکام بنا دے گی۔

ای پیپر-دی نیشن