سیاسی و مذہبی جماعتوں نے چیف جسٹس افتخار چودھری کو ”محافظ جمہوریت“ کا خطاب دیدیا
لاہور/اسلام آباد(آئی اےن پی) سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے سپریم کورٹ کے چےف جسٹس کو ”محافظ جمہو رےت“ کا خطاب دےتے ہوئے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے ساتھ ساتھ عدلیہ بھی ملک میں جمہوریت کی محافظ ہے‘ کرپشن ‘مہنگائی‘ بے روزگاری‘ ناانصافی کے خاتمے میں عدلیہ کے کردار کو جتنا بھی خراج تحسین پیش کیا جائے وہ کم ہے‘ آمریت کا راستہ روکنے، جمہوریت اور اداروں کی مضبوطی میں عدلیہ کا کردار انتہائی اہم ہے۔ تمام جماعتوں اور اداروںکو جمہوریت کے تحفظ کےلئے اپنا کردارا دا کرنا چاہئے‘ طاہر القادری صرف جمہوریت نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے بھی دشمن ہیں ان کے خلاف لڑنا جہاد کے مترادف ہے۔ چےف جسٹس کے جمہو رےت کے حق تحفظ کے حق مےں دےئے جانےوالے بےان کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے جمہوریت کمزور ہوئی لیکن چیف جسٹس آف پاکستان نے ہمیشہ جمہوریت کی محافظ کا کردار ادا کیا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ اگر ملک میںجمہوریت نہ رہے تو عدلیہ سمیت کوئی ادارہ بھی قائم نہیں رہ سکتا۔ جہانگیر بدر نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ جمہوریت کو سپورٹ کیا ہے اور آج اگر عدلیہ بھی سپورٹ کر رہی ہے تو یہ انتہائی خوش آئند بات ہے۔ مولانا فضل الرحمن کا چیف جسٹس کے بیان کے حوالے سے کہنا ہے کہ ہم اس بیان کو خوش آمدید کہتے ہیں اور اب طاہر القادری جیسے جمہوریت دشمنوں کو بھی سمجھ لینا چاہئے کہ وہ ایک کیا سو بھی لانگ مارچ کر لیں تو وہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر سکیںگے ۔ مولانا سمیع الحق نے کہاکہ پاکستان کا مستقبل جمہوریت سے وابستہ ہے۔