خیرپور: پھلپھوٹہ برادری کے 2 گروپوں میں فائرنگ، ایک جاں بحق
خیرپور (نامہ نگار) خیرپور کے قریب ذوالفقار آباد میں پھلپھوٹہ برادری کے دو گروپوں میں جاری تصادم میں اس وقت تیزی آگئی جب ایک گروپ نے دوسرے گروپ پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں رحمت اللہ نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے لاش تحویل میں لے لی ہے۔22سالہ نوجوان رحمت اللہ پھلپھوٹو ولد قلندر بخش پھلپھوٹو موقع پر ہی قتل ہوگیا۔