صاف شفاف انتخابات کیلئے پارلیمنٹ کی سفارشات، خصوصی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
اسلام آباد (ثناءنیوز) عام انتخابات کے صاف شفاف بنیادوں پر انعقاد کیلئے پارلیمنٹ کی سفارشات کو حتمی شکل دینے کے بارے میں ایوان بالا کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس پےرکو طلب کرلیا گیا ہے۔ اجلاس میں قومی اسمبلی کے نامزد ارکان بھی شریک ہوںگے۔ اجلاس کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جہانگیر بدر کی صدارت میں ہوگا۔ ضابطہ اخلاق اور انتخابی عمل کو منصفانہ بنانے کیلئے دیگر اصلاحات کے آئینی و قانونی تحفظ کیلئے مجوزہ ترامیم کے بارے میں الیکشن کمشن آف پاکستان کے ورکنگ پیپر پر غور کیاجائےگا۔ انتخابی قوانین میں بہتری کیلئے خصوصی کمیٹی میں شامل سیاسی جماعتوں کے ارکان اپنی تجاویز پیش کر چکے ہیں ۔ الیکشن کمشن اور کمیٹی کی سفارشات کو یکجا کرکے آئینی وقانونی ترامیم کے مسودوں کی تیاری کے لیے انکو وزارت قانون و انصاف کو بھجوایا جائےگا۔ کمیٹی کی رپورٹ سینٹ میںپیش کی جائےگی۔