تمام وفاقی یونٹس پاکستان کے جمہوری تصور سے وابستہ ہیں: بلاول
کراچی (آئی این پی ) پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بے نظیربھٹو نے آمرانہ قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے لوگوں کے جمہوری حقوق کےلئے اپنی جانیں قربان کیں، ملک کے تمام وفاقی یونٹس پاکستان کے ایک جمہوری تصور سے وابستہ ہیں جو دہشت گردی اوراستحصال سے محفوظ رہا۔ وہ کراچی میں بلاول ہاﺅس میں پیپلزپارٹی کے کارکنوں سے گفتگو کررہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ ذوالفقارعلی بھٹو اور شہید بے نظیربھٹو نے آمرانہ قوتوں کے خلاف جدوجہد کرتے ہوئے لوگوں کے جمہوری حقوق کے لئے اپنی جانیں قربان کیں۔ حکومت کی مفاہمتی پالیسی کے نتیجے میں 1973 کا آئین لوگوں کی خواہشات کے مطابق مکمل طورپر بحال ہوچکا ہے۔