• news

غیر ملکی ایجنڈا لیکر آنیوالوں کو قوم پہچان چکی ہے، انتخابات ملتوی نہیں ہونگے : ندیم منا

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن پی پی 139 کے نائب صدر ملک ندیم منا نے کہا ہے کہ عام انتخابات کو ملتوی کرانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی غیر ملکی ایجنڈہ لیکر آنے والوں کو قوم پہنچان چکی ہے الیکشن ملتوی کرانے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا قوم میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور کسی غیر آئینی اقدام کی حمایت نہیں کرے گی عوام جمہوریت دشمنوں کا چہرہ پہچان چکے ہیں اور بہت جلد انہیں اپنی حیثیت کا اندازہ ہو جائے گا۔ آئندہ الیکشن میں میاں نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن ملک بھر میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن