بھٹو خاندان نے جمہوریت کیلئے عظیم قربانیاں دیں: میاں ارقم
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی میاں محمد ارقم خاں نے کہا ہے کہ بھٹو خاندان نے جمہوری نظام کو قائم کرانے کے لئے کئی قربانیاں دی ہیں اور ذوالفقار علی بھٹو وہ نڈر لیڈر تھے جنہوں نے جمہوری نظام اور غر یبوں کے حقوق کی جنگ لڑی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جلیل ٹاﺅن میں قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کی 86 ویں سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب سے تحصیل صدر پیپلز پارٹی میاں محمد عاصم خاں، محمد قیصر و دیگر نے بھی خطاب کیا، میاں ارقم خاں نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو جےسے عظےم لیڈر صدےوں بعد پیدا ہوتے ہےں۔