• news

کاہنہ کی مین سیوریج لائن 6 ماہ سے بند، ڈی سی او نے رپورٹ طلب کر لی

کاہنہ (نامہ نگار) ڈی سی او لاہور نے عرصہ چھ ماہ سے بند کاہنہ میں مین سیوریج کی فوری صفائی کے احکامات جاری کرتے دیئے۔ ٹی ایم او نشتر ٹاو¿ن سے تین دن کے اندر رپورٹ صفائی کی طلب، تفصیلات کے مطابق ڈی سی او لاہور نور الامین مینگل نے ویٹرنری ہسپتال کاہنہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے ویٹرنری ہسپتال کی نئی بلڈنگ کے لئے فنڈز مہیا کرنے کی یقین دہانی کرائی اور عرصہ چھ ماہ سے بند مین سیوریج کی صفائی کے لئے ٹی ایم او نشتر ٹاو¿ن عثمان لیاقت کو حکم جاری کیا کہ تین دن کے اندر اندر کاہنہ کے مین سیوریج کی فوری طور پر صفائی کروائی جائے اور کھلے مین ہولوں پر فوری ڈھکن لگائے جائیں۔ ڈی سی او کے ہمراہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا مبشر اقبال اور ٹی او آر نشتر ٹاو¿ن بھی بھی ہمراہ تھے۔

ای پیپر-دی نیشن