غریبوں کا نعرہ لگانے والی پیپلز پارٹی نے عوام کو غربت، بے روزگاری، بجلی،گیس جےسے بحران کے تحفے دئے: حاجی حنیف
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما حاجی حنیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا کرپٹ اتحادی ٹولہ پاکستان کو لوٹ رہا ہے اور زرداری ٹولہ کر پشن کے انوکھے ریکارڈ بنانے میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی بات کر نے والی پیپلز پارٹی نے غر یب عوام کو غربت بے روزگاری، بجلی،گیس بحران جیسے تحفے دئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے ہر دور حکومت میں عوام کو ریلیف دینے کی ہر ممکن کوشش کی ہے۔