کھجور تازہ خون پیدا کر کے توانائی میں اضافہ قوت مدافعت پیدا کرتی ہے: طبی ماہرین
لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستانی طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گرم تر مزاج کی حامل کھجور تازہ خون پیدا کرکے قوت اور توانائی میں اضافہ کرتی ہے اور اعصابی کمزوری، کام کی زیادتی سے پیدا شدہ تھکاوٹ، کمر درد، پٹھوں کا درد، پٹھوں کا کھچاﺅ، ہاتھ پاﺅں سن ہونے اور دیگر بلغمی امراض کیلئے مفید غذاءہے ۔ عجوہ کھجور قوت مدافعت پیدا کرکے جسم کو بیماریوں سے نجات دلاتی ہے۔ جدید ایلو پیتھک سائنس میں کھجور کو ایک بہترین غذائی پھل قرار دیا گیا ہے ۔ نبی کریمﷺ کھجور کو شوق اور رغبت سے تناول فرماےا کرتے تھے۔ کھجور کے 100 گرام خوردنی حصے میں 15.3 فیصد پانی، پروٹین 2.5فیصد چکنائی 0.4 فیصد معدنی اجزاء2.1 فیصد ریشے، 3.9 فیصد اور کاربو ہائیڈریٹس 75.8 فیصد پائے جاتے ہیں۔