• news

فرانس میں توہین آمیز کتاب کی اشاعت کیخلاف ورلڈ پاسبان ختم نبوت کا مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار )ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے فرانس میں (نعوذ باللہ )توہین رسالت پر مبنی کتاب کی اشاعت کیخلاف لاہور ہوٹل چوک میں ایک بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گستاخانہ شیطانی عمل کیخلاف زبردست نعرہ بازی کرتے ہوئے پاکستان سے فرانسیسی سفیرکے فوری ملک بدری کا مطالبہ کیا ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان ، حافظ حسین احمد،مولانا غلام حسین نعیمی ،مولانا عبد اللہ روپڑی اور علامہ وقار حیدر نقوی نے فرانس میں توہین آمیز کتاب کی اشاعت کیخلاف سخت احتجاج کیا اور کہا کہ اس شیطانی فعل پر اقوام متحدہ ،عالمی اداروں اور عالم اسلام کی خاموشی وبے حسی انتہائی مجرمانہ فعل ہے۔ توہین آمیز فلم اور خاکوں کے بعد اب توہین آمیز کتاب کی اشاعت کے شیطانی عمل سے دنیا کی ایک چوتھائی قوم ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات سخت مجروح ہوئے ہیں اور اس ناپاک جسارت پر ہر دل مسلم خون کے آنسو رہا ہے علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ مسلم حکمران توہین رسالت کو عالمی جرم قرار دلوانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

ای پیپر-دی نیشن