وحدت اساتذہ پنجاب کا اجلاس، تنظیم کو پورے صوبے میں منظم کرنے کا فیصلہ
لاہور(خصوصی نامہ نگار)وحدت اساتذہ پنجاب کا ایک اہم اجلاس صوبائی کنوینر جے یو آئی کے رہنما پروفیسر حافظ محمد ابوبکر کی زیر صدارت آج لاہورکے مدرسہ دارلقرآن والترتیل میں منعقد ہوا اجلاس میں وحدت اساتذہ پنجاب کے تمام ڈویزنل کنوینرز نے شرکت کی اجلاس کے مہمان خصوصی صدر و جنرل سیکرٹری وحدت اسا تذہ خیبر پختونوا قاضی سید الابرار و امیر سراج الدین تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی کنوینر نے کہا کہ پنجاب میں اساتذہ کے حقوق کے تحفظ اور حکومت کی تعلیم کش پالیسیوں کو بدلنے کے لئے وحدت اساتذہ کو پنجا کے تمام اضلاع اور تحصیل سطح تک منظم کیا جائیگا۔