شدت پسند گروپ نے طاہر القادری پر حملے کی منصوبہ بندی کر لی: ذرائع وزارت داخلہ
کراچی (نوائے وقت نیوز) ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سربراہ منہاج القرآن ڈاکٹر طاہر القادری پر دہشتگرد حملے کے خطرہ کے باعث وزارت داخلہ نے پولیس اور صوبائی حکام کو خط لکھ دیا ہے۔ وزارت داخلہ نے خط میں کہا ہے کہ میرانشاہ کے شدت پسند گروپ نے مولانا طاہر القادری پر دہشتگرد حملے کی منصوبہ بندی کی ہے۔ وزارت داخلہ نے چاروں صوبائی حکومتوں، آئی جیز اور دیگر کو آگاہ کر دیا۔ ڈاکٹر طاہر القادری کے لئے سخت حفاظتی انتظامات اور نگرانی کی جائیگی۔ 2010ءمیں تحریک طالبان کی جانب سے مولانا طاہر القادری کو خودکش حملوں کے خلاف فتویٰ دینے پر دھمکی بھی ملی تھی۔