ایوان صدر، وزیراعظم ہاﺅس، الیکشن کمشن اور دفاعی ادارے بجلی کے نادہندہ
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایوان صدر، وزیراعظم ہاﺅس، حساس اور دفاعی ادارے بجلی کے نادہندہ ہیں، پیپکو کی توانائی بحران پر نومبر 2012ء تک کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس سروسز مجموعی طور پر 1 ارب 13 کروڑ روپے کے نادہندہ ہیں، آرمی ملٹری انجینئرنگ سروس 82 کروڑ 46 لاکھ، ائر فورس 15 کروڑ 15 لاکھ، نیوی 2کروڑ 40 لاکھ، آئی ایس آئی بجلی کی مد میں ایک کروڑ 34 لاکھ، ایوان صدر ایک کروڑ 58 لاکھ، چیئرمین سینٹ کا گھر اور دفتر 5 کروڑ 99 لاکھ، وزیراعظم سیکرٹریٹ ہاﺅس 41 لاکھ 20 ہزار، سپریم کورٹ 36 لاکھ 70 ہزار، وفاقی شرعی عدالت 39 لاکھ 40 ہزار، الیکشن کمشن بھی 37 لاکھ20 ہزار روپے، وفاقی پولیس 2 کروڑ 58 لاکھ روپے کی نادہندہ ہے۔ وفاقی وزراءکی رہائش گاہیں ایک کروڑ 38 لاکھ، پارلیمنٹ لاجز 2 کروڑ 33 لاکھ روپے کی نادہندہ ہیں۔ آئی بی نے 63 لاکھ، ایف آئی اے نے 80 لاکھ روپے، وزارت ریلوے نے 26 کروڑ 34 لاکھ روپے جبکہ ریاستوں اور سرحدی علاقوں کی وزارت نے 34 کروڑ روپے ادا کرنے ہیں۔ فرنٹیئر کانسٹیبلری کوئٹہ کو نومبر 2012ءتک 10 کروڑ روپے کی ڈیفالٹر قرار دیا گیا ہے۔