• news

جوڈو فیڈریشن نے 2012ءکی جائزہ رپورٹ جاری کر دی


اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان جوڈو فیڈریشن نے سال2012ءکی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ قومی جوڈو ٹیم نے 6 بین الاقوامی اور 2 نیشنل ایونٹس میں حصہ لیا۔ مختلف بین الاقوامی مقابلوں میں قومی جوڈو ٹیم کے نامور کھلاڑی شاہ حسین شاہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر کے 82 پوائنٹس میں بہتری کے ساتھ رینکنگ میں 74 پوزیشن پر آ گئے۔ سیکرٹری مسعود احمد خان کے مطابق پاکستان جوڈو ٹیم نے 6 مختلف بین الاقوامی مقابلوں جن میں ایشین سینئر جوڈو چیمپئن شپ 26 سے 29 اپریل 2012ءازبکستان کے شہر تاشقند ، جوڈو گرینڈ پری چین کے شہر چنڈ ، 2 سے 29 نومبر ، گرینڈ پلین جاپان کے شہر ٹوکیو 29 نومبر سے 3 دسمبر ، جوڈو ورلڈ کپ 6 سے9 دسمبر کوریا، ایشین کانگریس ازبکستان اور جے یو اے کوچنگ اینڈ کاتہ سیمنار شامل ہیں جبکہ اس کے علاوہ قومی جوڈو ٹیم نے 52 قومی مقابلوں کا بھی انعقاد کیا گیا جن میں اپریل 2012 میں پانچویں نیشنل ویمن جوڈو چیمپئن شپ اور پشاور میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شامل ہیں۔ قومی جوڈو ٹیم کے کھلاڑی شاہ حسین شاہ جن کی انٹر نیشنل رینکنگ 156تھی میں بہتری آ کر 74 ویں پوزیشن پرآگئے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن