تیسرے ون ڈ ے میچ کے بعد پاکستانی شائقین کی دہلی سے وطن واپسی
لاہور (اے پی پی) پاکستان اور بھارت کے مابین تیسرا ون ڈ ے میچ دیکھنے کے لئے دہلی میں آئے ہوئے ایک ہزار کے قریب پاکستانی شائقین کرکٹ کا مختلف مرحلوں میں وطن واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا اور10 جنوری تک تمام شائقین کرکٹ کی واپسی کا مرحلہ مکمل ہوجائے گا ۔ تماشائیوں کی کچھ تعداد گزشتہ روز بس، ٹرین اور جہاز کے ذریعے پاکستان روانہ ہوئی جبکہ تماشائیوں کی بڑی تعداد 9 جنوری کی رات کو ٹرین کے ذریعے اٹاری روانہ ہوگی اور امیگریشن اور کسٹمز کے مرحلہ کو طے کرنے کے بعد دس جنوری کی شام پاکستان پہنچیں گے ۔نئی دہلی میں پڑنے والی ریکارڈ سردی کے باعث متعد د پاکستانی تماشائی نزلہ زکام اور کھانسی کے امراض میں مبتلا ہوگئے۔ میچ کے خاتمے کے بعد شائقین کرکٹ اپنی فیملی کے لئے چاندنی چوک ،کناٹ پیلس سے شاپنگ کرتے رہے۔