ٹی 20 بگ بیش لیگ، میلبورن رینیگیڈز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ
سڈنی (اے پی پی) ٹی 20 بگ بیش لیگ میں میلبورن رینیگیڈز کو سلو اوور ریٹ پر جرمانہ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میلبورن رینیگیڈزکی ٹیم نے میلبورن سٹارز کے خلاف میچ میں مقررہ وقت تک اوورز مکمل نہیں کئے، بی بی ایل قوانین کے تحت ٹیم کے ہر کھلاڑی پر 250 ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اگر سیزن کے دوران ایک بار پھر میلبورن رینیگیڈزکی ٹیم سلو اووریٹ کی مرتکب پائی گئی تو کپتان ایرن فنچ کو ایک میچ کے لئے معطل کر دیا جائے گا۔