سڈنی انٹرنیشنل، سمینتھا سٹوزر کو پہلے راﺅنڈ میں شکست
سڈنی (اے پی پی) آسٹریلیا کی ٹاپ سیڈ ٹینس سٹار سمینتھا سٹوزر سڈنی انٹرنیشنل کے پہلے راﺅنڈ میں شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں جاری ویمنز ایونٹ کے پہلے راﺅنڈ میں عالمی نمبر 9 آسٹریلیا کی سمینتھا سٹورز کو چین کی زینگ جئی کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، پہلے سیٹ میں زینگ جئی نے 6-3 سے کامیابی حاصل کر کے برتری حاصل کر لی، سمینتھا سٹوزر نے دوسرا سیٹ سخت مقابلے کے بعد 7-6 (9-7) سے جیت کر میچ برابر کر دیا، فیصلہ کن سیٹ میں جئی زینگ نے عمدہ کھیل پیش کیا اور 6-4 سے کامیابی حاصل کرکے ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے میں جگہ بنا لی۔ واضح رہے کہ یہ سمینتھا سٹوزر کی مسلسل پانچویں شکست ہے۔