• news

اوباما، کرزئی ملاقات، افغانستان میں بعداز انخلا امریکی فوج کی تعداد پر غور کیا جائیگا

واشنگٹن ( آن لائن ) امریکی صدر باراک اوباما کی جانب سے افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد سے متعلق اہم اعلان متوقع ہے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق افغان صدرحامد کرزئی 2014ءکے بعد افغان امریکہ تعلقات پر بات چیت کیلئے ایک ایسے وقت میں واشنگٹن پہنچ گئے ہیں جب امریکہ افغانستان سے فوجی انخلاءکے بعد سکیورٹی کی صورتحال کی ذمہ داری کابل کے سپرد کرنے کی تیاری کررہا ہے ۔ پینٹاگون ذرائع کے حوالے سے رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ امریکہ فوجی انخلاءکے بعد سکیورٹی معاملات میں افغان فورسز کی معاونت کیلئے تیس ہزار فوجی افغانستان میں تعینات رکھے گا۔گزشتہ ہفتے افغانستان میں تعینات امریکی کمانڈر صدر کو بعد ازانخلاءافغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد سے متعلق تین تجاویز دے چکے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن