ہلیری کلنٹن نے صحت یابی کے بعد دفتری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں
واشنگٹن (اے پی پی)امریکی وزیر خارجہ ہلیری کلنٹن نے صحت یابی کے بعد پیر سے اپنی دفتری ذمہ داریاں دوبارہ سنبھال لیں۔ 65 سالہ امریکی وزیر خارجہ خون میں لوتھڑا بننے کی وجہ سے پانچ روز تک نیو یارک کے ہسپتال میں زیر علاج رہیں۔ انہیں گذشتہ بدھ کو ہسپتال سے فارغ کیا گیا ۔