ثابت کر سکتا ہوں میٹرو بس منصوبہ 70ارب روپے کا ہے، شہبازشریف مناظرہ کر لیں: راجہ ریاض
لاہور (آئی این پی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف راجہ ریاض نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو مناظرے کا چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ثابت کرسکتا ہوں کہ میٹرو بس کا منصوبہ 30نہیں 70ارب روپے کا ہے جس میں سے 30ارب روپے کمیشن لی گئی ہے، ہمیں تو عدالتوں سے معافی نہیں ملتی لیکن الطاف حسین کو مل گئی ہے۔ طاہر القادری کوئی سیاستدان اور شیخ الاسلام نہیں وہ چلے ہوئے کارتوس ہیں۔ رحمن ملک نے چلے ہوئے کارتوس سے ملاقات کی ہے، نگران حکومت کے قیام کے بعد جب شریف برادران سے 180سرکاری گاڑیاں واپس لی جائیں گی تو پھر دیکھیں گے وہ ملک میں رہتے ہیں یا جدہ بھاگ جاتے ہیں، گورنر کے عشائیے میںشرکت نہ کرنا شہبازشریف اور مسلم لیگ (ن) کی شرمناک حرکت ہے۔