• news

طاہر القادری لانگ مارچ کی بجائے الیکشن میں حصہ لیں، حافظ حسین


فتح جنگ + اوکاڑہ (اے پی پی + ثناءنیوز) جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے ڈاکٹر طاہر القادری کا لانگ مارچ قوم کو بند گلی میں دھکیلنے کے مترادف ہے۔ احتجاجی راستہ اپنانے سے ملک کو نقصان ہوگا۔ طاہر القادری آئین کی حدود میں رہتے ہوئے جمہوری طریقہ اختیار کریں۔ ملک میں امن و امان کے مسائل پیدا ہوں گے اور افراتفری پھیلے گی۔ طاہر القادری لانگ مارچ کی بجائے الیکشن میں حصہ لیں اور جمہوری نظام کے تحت آئینی طور پر تبدیلی کیلئے جدوجہدکا راستہ اپنائیں۔ علاوہ ازیں ثناءنیوز کے مطابق حافظ حسین احمد نے کہا ہے ” شیخِ کینیڈا“ کے لانگ مارچ کی ”شیخِ راولپنڈی“نے حمایت کر دی۔حکومت لانگ مارچ سے تو روک سکتی ہے مگر جو ان کے پیچھے ہیں ان کو نہیں روک سکتی۔

ای پیپر-دی نیشن