یوریا کی پیداوار اور فروخت میں 12 فیصد کمی
اسلام آباد (آئی اےن پی) سال 2012 ءمیں یوریا کھاد کی پیداوار اور فروخت میں 12 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ۔ ایک رپورٹ کے مطابق سال 2012 کے اختتام پر مقامی طور پر یوریا کی پیداوار 52 لاکھ ٹن رہی جو کہ گزشتہ سال 59 لاکھ ٹن تھی۔