• news

پاکستان ریلوے نے چین سے خریدی گئی 202 بوگیاں وصول کر لیں

اسلام آباد (آئی این پی) پاکسان ریلوے نے چین سے خریدی گئی 202 بوگیاں وصول کر لی ہیں جن پر 16 ارب روپے سے زائد لاگت آئی ہے ان بوگیوں کے آنے سے ٹرینوں کی آمدورفت بہتر ہوگی اور مسافروں کو سہولت میسر آئے گی پیر کو پاکستان ریلوے کے ترجمان کے مطابق 202 میں سے 56 بوگیاں مکمل طور پر تیار حالت میں ہیں یہ بوگیاں لاہور اور کراچی کینٹ کے درمیان قراقرم ایکسپریس میں استعمال کی جا رہی ہیں ریلوے کے ترجمان نے کہا کہ 76 بوگیاں کیرج فیکٹری اسلام آباد میں تیاری کے عمل میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باقی 70 بوگیاں بھی جلد ملنے والی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن