تھر میں کوئلے کے ذخائر سے 2 سو سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے
اسلام آباد (اے پی پی) تھر میں کوئلے کے ذخائر کا تخمینہ 175ارب ٹن ہے جو سعودی عرب اور ایران کے تیل کے مجموعی ذخائر کے مساوی توانائی فراہم کر سکتا ہے ۔ کوئلے سے 200سال تک ایک لاکھ میگا واٹ بجلی پیدا کی جا سکتی ہے ۔ سندھ انیگروکول مائیننگ کمپنی حکومت سندھ اور اینگر و پاورجن لمیٹڈ کا مشترکہ منصوبہ ہے ، جو تھر میں کوئلے کی کان کنی اور پاور جنریشن کے منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔ ایس ای سی ایم سی کے حکام کا کہنا ہے کہ صوبہ سندھ میں کوئلے کے وسیع ذخائر سے استفادہ کر کے توانائی کے بحران کو لمبے عرصے کیلئے ختم کیا جا سکتا ہے ۔