• news

سٹاک مارکیٹ میں شدید مندا‘ سرمایہ کاروں کے 37 ارب سے زائد ڈوب گئے

کراچی+ لاہور (مارکیٹ رپورٹر+ کامرس رپورٹر) کراچی سٹاک ایکسچینج میں نئے کاروباری ہفتے کے آغاز پر پیر کے روز کے ایس ای 100انڈیکس 146.19پوائنٹس کمی پر 16600 کی نفسیاتی حد برقرار نہ رکھ کر 16502.65کی نچلی سطح پر آگیا سرمایہ کاری میں 37ارب 15کروڑ روپے سے زائد کمی کے باعث کاروبار میں مندی رہی۔ سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری سے محتاط ہوکر بیشتر حصص کم داموں پر فروخت کرکے اپنی سرمایہ کاری کے انخلاءمیں رہے جس کے نتیجے میں کے ایس ای 100انڈیکس 146.19 پوائنٹس کمی پر16502.65کی نچلی سطح پر آگیا۔ 37ارب 15کروڑ 91لاکھ 89 ہزار 424 روپے کمی پر مجموعی سرمایہ کاری مالیت گھٹ کر111 ارب 35ارب 44کروڑ 66لاکھ 56 ہزار305 روپے رہ گئی مجموعی سودوں میں 9 کروڑ 58لاکھ 40 ہزار650 حصص کے سودوں میں کمی رہی مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 322 کمپنیوں تک رہا اس میں 50کمپنیوں کی قیمتوں میں اضافہ‘ 256 میں کمی اور 16کمپنیوں کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ لاہور سٹاک ایکسچینج میں سوموار کے روزمندی رہی ۔ مجموعی طور پر98کمپنیوں کا کاروبارہوا۔3 کمپنیوں کے حصص میں اضافہ 39کمپنیوں کے حصص میں کمی جبکہ 56کمپنیوں کے حصص میں استحکام رہا۔ ایل ایس ای 25 انڈیکس74.58 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 3895.68 پر بند ہوا۔ مارکیٹ میں کل25لاکھ67ہزار100 حصص کا کاروبار ہوا۔

ای پیپر-دی نیشن