• news

تاجروں کو کسی بھی ملک آمد پر ویزے جاری کئے جائیں: سارک چیمبر

کراچی (نوائے وقت نیوز) جنوبی ایشیائی ممالک کی تجارتی تنظیم نے مطالبہ کیا ہے کہ خطے میں کاروباری افراد کو ملک آمد پر ویزے کی سہولت فراہم کی جائے۔ سارک چیمبر آف کامرس کے نائب صدر افتخار علی ملک نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک میں کاروباری افراد کی بلا رکاوٹ آمدو رفت خطے کی ترقی کیلئے ضروری ہے اور اس مقصد کیلئے تمام جنوبی ایشیائی ممالک تاجروں کو ملک آمد پر ویزا حاصل کرنے کی سہولت فراہم کریں۔ افتخار علی ملک کے مطابق جنوبی ایشیائی ممالک کو پر امن بقائے باہمی اور ترقی کیلئے ملکر کام کرتے رہنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی خطے میں دنیا کے معدنی وسائل کا 12 فیصد حصہ اور نوجوانوں کی 45 فیصد آبادی موجود ہے جو اس خطے کی ترقی میں اہم ترین کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن