• news

اندرونی قرضے 8330، بیرونی قرضے 6400 ارب روپے سے تجاوز کر گئے

اسلام آباد (آن لائن) ملک کے اندرونی 8 ہزار 330 ارب روپے جبکہ بیرونی قرضوں کا حجم 6 ہزار 400 ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔ حکومت سال 2013ءکی پہلی سہ ماہی میں ملکی بینکوں سے 1200 ارب روپے قرضہ لے گی۔ میڈیارپورٹ کے مطابق حکومت نے قرض لینے کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ جنوری تا مارچ کی سہ ماہی میں حکومت ملک کے اندر سے 1200 ارب روپے قرض لے گی۔ سٹیٹ بینک کے اعلان کے مطابق حکومت پاکستان جنوری سے مارچ کے دوران ٹی بلز کی چھ نیلامیوں میں 11 سو 25 ارب روپے قرض لینے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اسی طرح پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی بھی 3 نیلامیاں ہونگی جن سے 75 ارب روپے کا قرض حاصل کیا جائے گا۔ اس طرح صرف ایک سہ ماہی میں 1200 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کیا جائے گا۔ ملک کے اندرونی 8 ہزار 330 ارب روپے تک پہنچ گئے ہیں جبکہ 6 ہزار 400 ارب روپے سے زائد کے بیرونی اس کے علاوہ ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن