• news

ٹیکس ادائیگی کا آسان نظام ‘پاکستان 162ویں نمبر پر آ گیا

کراچی(این این آئی) ٹیکس ادائیگی کے آسان نظام کے لحاظ سے پاکستان کا شمار دنیا کے 185ملکوں میں سے 162ویں نمبرپرہے، خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان مجموعی طور پر کم ٹیکس ریٹ کا حامل ملک ہے،پاکستان میں کاروبار کرنے والی کمپنیاں منافع کے 35.5 فیصد کے برابر ٹیکس ادا کررہی ہیں چین میں یہ شرح 63.7فیصد، بھارت میں 61.8فیصد اور سری لنکا میں 50.1فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 34.9فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔گلوبل پروفیشنل سروسز کے ادارے پرائس واٹر ہاﺅس کوپرنے ورلڈ بینک اور انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے اشتراک سے 2013 میں ٹیکسوں کی ادائیگی کے عنوان سے جاری اپنی تازی ترین رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بھارت، چین بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مقابلے میں پاکستانی کمپنیاں دگنا وقت ٹیکس ریٹرنز داخل کرنے اور ٹیکس ادائیگی کے مشکل اور طویل دستاویزی تقاضے پورے کرنے پر صرف کررہی ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن