منشاءاللہ بٹ کا مقامی فلور ملز پر چھاپہ، ریکارڈ چیک کیا
لاہور(نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے خوراک محمد منشاءاللہ بٹ نے آج اچانک الراعی فلور ملز داروغہ والا پر چھاپہ مارا، ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر خداداد خان، سٹوریج آفیسرغلام سرور بھٹی اور سٹاف آفیسر سید سیاف علی بھی موجود تھے۔ مل کا ریکارڈ اور بجلی کے بل چیک کرنے پر معلوم ہوا کہ مل کو فراہم کئے جانے والا گندم کوٹہ اور پسائی کے اعداد وشمار میں بہت نمایاں فرق ہے جس پر معان خصوصی نے فوری طور پر مل کا 350 بوری گندم کا روزانہ کا کوٹہ روکنے کا حکم دیا ۔انہوںنے نے ڈی ایف سی کو حکم دیا کہ گندم پسائی میں استعمال ہونے والی بجلی کا مکمل ریکارڈ متعلقہ واپڈا افسروں کے ساتھ مل کر چیک کیا جائے انہوں نے مل کی جانب سے دکانوں کو سپلائی کئے جانے والے آٹے کی قیمتوں ،کوالٹی اور وزن کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ کسی مل مالک کو آٹے کی قیمت میں ازخود اضافے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔