• news

مرکنٹائل ایکسچینج : 7 ارب 17 کروڑ سے زائد کا کاروبار‘ سونا‘ چاندی‘ چینی‘ چاول مہنگے

لاہور (کامرس رپورٹر) مرکنٹائل ایکسچینج میں گزشتہ روز 25723 لاٹ کے سودے 7 ارب 17 کروڑ 2 لاکھ 41 ہزار 9 سو 32 روپے میں ہوئے۔ مارکیٹ میں خام تیل، چاندی، سونا، چاول، چینی کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ پام آئل اور گندم کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔ مارکیٹ کے اختتام پر ایک بیرل خام تیل کی قیمت 92.73 ڈالر، ایک اونس چاندی 30.158 ڈالر، ایک اونس سونے کی قیمت 1654.7 ڈالر، 10 گرام سونے کی قیمت 5250 روپے، ایک تولہ سونے کی قیمت 62938 روپے، 100 کلو چاول اری 6 کی قیمت 3247 روپے، ایک من پام آئل کی قیمت 4369 روپے، ایک کلو چینی کی قیمت 43.93 روپے اور 100 کلو گندم کی قیمت 3383 روپے پر بند ہوئی ۔

ای پیپر-دی نیشن