طاہر القادری کا غیر جانبدار اور بااختیار نگران حکومت کا مطالبہ پوری قوم کی آواز ہے: قاضی فیض الاسلام
لاہور (پ ر) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قاضی فیض الاسلام نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات ملک و قوم کا مقدر بدلنے کیلئے ناگزیر ہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری کی طرف سے مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کو مذاکرے کی دعوت دینا ان کے سچے ہونے اور مختلف جماعتوں کی طرف سے اسے مسترد کر دینا ان کے جھوٹے اور خوفزدہ ہونے کی نشانی ہے ان کا غیر جانبدار اور بااختیار نگران حکومت کا مطالبہ پوری قوم کی آواز ہے۔