• news

طاہر القادری کے لانگ مارچ کے ساتھ اپریل فول ہوجائیگا: عبدالغفور

رائے ونڈ (نامہ نگار) صوبائی وزیر ترقیات و منصوبہ بندی پنجاب چودھری عبدالغفور اور ان کے بھائی صدر مسلم لیگ(ن) صوبائی حلقہ 161چودھری عبدالشکور نے مشترکہ بیان میں کہا ہے ڈاکٹر طاہرالقادری کے لانگ مارچ کے ساتھ اپریل فول ہو جائے گا ،خود کو ایک عالم دین کے طور پرمتعارف کرانے والے سیاسی شعبدہ باز طاہر القادری نے اس بار بھی پبلسٹی کیلئے فلمی حربہ استعمال کیا ہے کہ بدنام ہوں گے تو کیا نام نہ ہوگا،انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی پاکستان طے شدہ آمد آل پاکستان مسلم لیگ کی جماعت کے ایجنڈے کے مطابق ڈکٹیٹر پرویز مشرف کی وطن واپسی کا ٹریلر ہے-

ای پیپر-دی نیشن