• news

لانگ مارچ پر حملے کی کال پکڑی گئی طالبان طاہر القادری کو دھوکہ دے رہے ہیں: وزارت داخلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طاہر القادری کے لانگ مارچ پر حملے کی ایک اور کال پکڑی گئی، وزارت داخلہ نے لانگ مارچ پر حملے کی کال ریکارڈ کر لی۔ کال میرانشاہ سے کی گئی، کال میں کہا گیا ہے کہ لانگ مارچ پر حملے کے لئے ایک بھرپور گاڑی تیار کی جائے، کال حکیم اللہ محسود کے ایک قریبی ساتھی نے کی۔ وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ طالبان کی طرف سے حملہ نہ کرنے کا بیان طاہر القادری کو دھوکہ اور گمراہ کرنا ہے، طالبان کے بیانات درست نہیں۔ طاہر القادری کی سکیورٹی یقینی بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ 

ای پیپر-دی نیشن