• news

طاہر القادری کا لانگ مارچ روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں رٹ دائر

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) طاہر القادری کا لانگ مارچ روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔ ارشد محمود ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمشن اور طاہر القادری کو فریق بناتے ہوئے استدعاکی گئی ہے کہ اس درخواست پر فیصلہ آنے تک طاہرالقادری کو لانگ مارچ سے روکا جائے۔ طاہر القادری جمہوریت کو ڈی ریل کرنا چاہتے ہیں۔ وہ خونیں انقلاب لانا چاہتے ہیں جس میں معصوم جانیں جانے کا خدشہ ہے۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ طاہر القادری کی نیت اچھی ہو سکتی ہے مگر میڈیا پر یہ بات سامنے آ رہی ہے کہ ان کے لانگ مارچ سے ملک کا امن خاص طور پر وفاقی دارالحکومت میں لا اینڈ آرڈر کی سچوایشن خراب ہونے سے انارکی پھیلے گی۔ طاہر القادری کے ارکان پارلیمنٹ آئین کے آرٹیکل 62کی ذیلی شق ڈی اور جی پر پورا نہیںاترتے۔

ای پیپر-دی نیشن