• news

بھارت: مسلمان رکن اسمبلی متنازعہ بیان دینے کے الزام میں گرفتار

نئی دہلی (بی بی سی ڈاٹ کام) بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں مجلس اتحاد المسلمین ایم آئی ایم کی نشست پر منتخب ہونے والے رکن اسمبلی اکبر الدین اویسی کو متنازعہ بیان دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ حیدر آباد ہائیکورٹ کے حکم کے بعد ان کے خلاف اس الزام کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ان پر ریاست کے کئی علاقوں میں جا کر فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے والی تقاریر کرنے کے الزامات ہیں۔ بجرنگ دل اور ویشوا ہندو پریشد کے کارکنوں نے دلی میں اکبر الدین اویسی کے رہائش گاہ پر حملہ کیا ہے اور وہاں توڑ پھوڑ کی ہے۔ ان پر الزام ہے کہ عادل آباد ضلع کے نرمل قصبے میں ایک عام جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کافی اشتعال انگیز بیان دیئے۔

ای پیپر-دی نیشن