مانگامنڈی فٹبال کلب نے ٹورنامنٹ جیت لیا
مانگامنڈی (نامہ نگار) قائداعظم چیلنج کپ فٹبال ٹورنامنٹ مانگامنڈی فٹبال کلب نے باٹاپور فٹبال کلب کو پنلٹی ککس 5 کے مقابلے میں 6 گول سے ہرا کر جیت لیا۔ مہمانان خصوصی سابق ایم این اے سردار کامل عمر، سابق ایم پی اے عبدالرشید بھٹی، سابق ناظم سردار عاقل عمر اور ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن کے جائنٹ سیکرٹری محمد طارق بٹ نے انعامات تقسیم کئے۔ فاتح لی ٹیم کو 10 ہزار روپے اور ٹرافی اور رنرز اپ ٹیم کو 5 ہزار روپے نقد دئیے گئے۔
یہ ٹورنامنٹ گورنمنٹ ہائی سکول مانگامنڈی کی گرا¶نڈ میں دس روز تک جاری رہا۔