• news

قائداعظم ٹرافی : سیالکوٹ کی ٹیم کراچی بلیوز کیخلاف شکست کے دہانے پر پہنچ گئی


لاہور (کامرس رپورٹر) قائداعظم ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ کے تیسرے مر حلے کے میچوں میں دوسرے روز کے اختتام پر سیالکوٹ کی ٹیم کراچی بلیوز کے خلاف شکست کے دہانے پر پہنچ گئی۔ گذشتہ روز تیسرے مر حلے میں مختلف شہروں میںچار میچ شروع ہو گئے ۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں فیصل آباد اور لاہور شالیمار کے مابین میچ کے پہلے روز 47اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا ۔کھیل اختتام پر فیصل آبادنے تین وکٹوں کے نقصان پر 97رنزبنائے تھے ۔۔ایل سی سی اے گراﺅنڈ لاہور میں کوئٹہ اور لاہور راوی کے درمیا ن میچ میں 35.2اوورز کا کھیل ممکن ہو سکا ۔لاہور راوی نے ایک وکٹ کے نقصان پر 146رنزبنائے ۔۔ملتان سٹیڈیم میں پشاور اور ملتان کے مابین 26.3اوورز کا کھیل ہو اجس میں پشاور نے ایک وکٹ کے نقصان پر 113رنزبنائے ۔پنڈی سٹیڈیم بہاولپور نے ایبٹ آباد کے خلاف تین وکٹوں کے نقصان پر 121رنزبنائے ۔نیشنل سٹیڈیم میں میچ کے دوسرے روز کا کھیل ختم ہو نے پر سیالکوٹ کی ٹیم کر اچی بلیوز کے خلاف فالو آن کا شکار ہو گئی ۔کر اچی بلیوز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہو ئے 354رنزبنائے جواب میں سیالکوٹ کی ٹیم اپنی پہلی اننگ میں 124رنز بناکر آﺅٹ ہو گئی ،فیصل خان 57رنزبناکر نمایاں رہے ۔کر اچی بلیوز کی طرف سے اکبر رحمن نے چار جبکہ اعظم حسین اور تنویر احمد نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔فالوآن کے بعد دوسری اننگ میں سیالکوٹ نے تین وکٹوں کے نقصان پر 18رنزبنائے ۔نیشنل بنک سٹیڈیم میں راولپنڈی کو کر اچی وائٹس کے خلاف 89رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے اور ابھی ان کی دوسری اننگز کی پانچ وکٹیں باقی ہیں ۔راولپنڈی کی پہلی اننگز کے سکور 153رنز کے جواب میں کر اچی وائٹس کی ٹیم 185رنزبناکر آﺅٹ ہو گئی ۔سرفراز احمد 38اور محمد سمیع 25رنزبناکر نمایاں رہے ۔32رنز کے خسارے میں جانے کے بعد دوسری اننگز میں راولپنڈی نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے ہیں۔ عمر امین 41اور بابر نعیم 37 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کراچی وائٹس کی طرف سے عاطف مقبول نے تین کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن