• news

نہ رہے کوئی پریشان یہاں


اے رب رہنمائی میری فرما
اے رب یہ خیالات غلط ہیں میرے کہ
یہاں کچھ حرص کے مارے انساں
جن کے دامن میں تکبر کے سوا
کچھ دکھائی نہیں دیتا مجھ کو
اسلحے کو بڑی ترجیح دیا کرتے ہیں
اس سے بچے بڑے مر جاتے ہیں آناً فاناً
اے میرے رب ہے غلط میرا یہ خوف
یہ جو ہتھیار ہیں ایٹم والے کرہ ارض پہ ہوں گے
یہ کبھی استعمال یہ تو انساں کی تباہی ہو گی
میری مدد تو کر رب کریم
حوصلہ دے میری امیدوںکو، امن کا دہر میں پھیلاﺅں پیام
تاکہ محفوظ ہوں انسان یہاں نہ رہے کوئی پریشان یہاں
اے میرے رب مجھے توفیق دے یہ میں رہوں سینہ سپر
اور یہ ارادے میرے سرخرو مجھ کو رکھیں دنیا میں
(رانا احتشام ربانی)

ای پیپر-دی نیشن