بلدیاتی نظام کے خلاف 24 جنوری کو نوابشاہ میں احتجاج ہو گا: جلال شاہ
کراچی (سٹاف رپورٹر) سندھ بچاو¿ کمیٹی کے کنونیئر جلال محمود شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کے خلاف 3 ماہ سے جدوجہد جاری ہے جو بلدیاتی نظام کے خاتمے تک جاری رہے گی، 24 جنوری کو بلدیاتی نظام کے خلاف نوابشاہ میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا جائے گا، اگر سندھ حکومت نے بلدیاتی نظام کے لئے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں کوئی لیپا پوتی کی کوشش کی تو اسمبلی کا گھیراﺅ کریں گے۔ وہ منگل کو حیدر منزل پر سندھ بچاو¿ کمیٹی کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پر ان کے ہمراہ رکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی، جام مدد علی، جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما اسلم خان غوری، جماعت اسلامی کراچی کے رہنما مسلم پرویز و دیگر بھی موجود تھے۔ جلال محمود شاہ نے کہا کہ بلدیاتی نظام کو سرے سے ختم ہونا چاہئے۔